صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی پر نیب کا چھاپہ

جیالے سڑکوں پر نکل آئے ،وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

جمعرات 1 جولائی 2021 20:15

صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی پر نیب کا چھاپہ
کندھکوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2021ء) صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی پر نیب کا چھاپہ ، جیالے سڑکوں پر نکل آئے ،وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

  تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ صوبائی مشیر میر اعجاز خان جکہرانی کے گہر پر نیب کی جانب سے چھاپہ مارنے والے عمل کیخلاف پیپلز پارٹی کی رھنماؤں، صبح صادق کھوسو، شھزادو خان کھوسو، غفران علی ملک، رضا مراد چاچڑ، دلاور حسین سومرو، زاھد حسین میرانی، مختیار احمد میرانی، شمن باجکانی، جئرام سچدیو، ڈاکٹر پریم ودیگر کی قیادت میں پی پی سٹی آفیس سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی مظاھرہ کر کے دھرنا دیا گیا مظاھرے میں شریک جیالوں نے نیب اور وفاقی حکومت کیخلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر رھنماؤں نے خطاب ومیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی مشیر میر اعجاز جکھرانی نیب سے ہر معاملے پر تعاون کر رہا ہے پر اس کے باوجود بہی نیب نے ان کے گہر پر چھاپہ مار کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پائمال کیا نیب گردی کے ایسے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی حکومت نیب گردی کے ذریعے پی پی قیادت کو ہراساں کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ایسی حرکتوں سے پی پی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں ہے وفاقی حکومت کو ہوش سے کام لینا چاہیے اتنا کرے جتنا کل برداشت بہی کرے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب گردی کے ذریعے انتقام اور ہراساں کرنے والا عمل بند کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا،

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں