کندھ کوٹ دومختلف برادریوں کے مسلح تصادم نے دوافراد کی زندگیاں چھین لیں

ہفتہ 22 دسمبر 2018 23:11

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) کندھ کوٹ دومختلف برادریوں کے مسلح تصادم نے دوافراد کی زندگیاں چھین لیں۔تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بلوچستان کی پٹی کے قریب پولیس تھانہ آرڈی109کے حدد میں جکھرانی اور بگٹی برادری میں زمین کے دیرینہ تصام میں بگٹی برادری کے افراد نے گائوں سخی مٹھل خان جکھرانی میں حملہ کرکے نوجوان شیرل عرف شیروجکھرانی کو کوقتل کردیا۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں کندھ کوٹ کے قریب کچے کی زمین کے تنازعہ پرتیغانی برادری کے مسلح افراد نے حملہ کرکے بجارانی برادری کے نوجوان دوست محمد بجارانی کو قتل کردیا جسکی لاش کرمپوررورل ہیلتھ سینٹر سے ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا دونوں فریقین میں ابتک 25لاشیں گرچکی ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کچھ روز قبل فریقین کے سرداروں کے پاس منت سماجت کیلئے قافلہ بھیجاگیا تھاتاہم ابتک فریقین متحارب ہیں

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں