کندھ کوٹ، پولیس اور رینجرز نے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا

ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، پولیس

منگل 5 مارچ 2024 16:56

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے درانی مہر میں دوسرے روز مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔پولیس حکام نے بتایاکہ بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جان بگٹی، برکت علی بگٹی، بابر علی بگٹی اور بہرام خان بگٹی شامل ہیں۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے بازیاب ہونے والوں کو ورثا کے حوالے کیا۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ آپریشن تاحال بھی جاری ہے، جلد ہی دیگر مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل گھوٹکی پولیس نے بھی ایک مغوی کو ڈاکووں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں