قصورانتظامیہ کاغیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈائون‘1900لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا

پیر 24 فروری 2020 15:21

قصورانتظامیہ کاغیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈائون‘1900لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصور کاغیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈائون ‘1900لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لاہو رڈویژن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور نے دودھ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے پولیس کے ہمراہ مصطفی آباد ٹولہ پلازہ پر ناکہ لگایا اور 106دودھ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوروک کر 47ہزار 500لیٹر دودھ کو موقع پر ہی ٹیسٹ کیا جن میں سے 1900لیٹر دودھ ناقص اور مضر صحت پایا گیا جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا ،جبکہ اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے درجنوں کیمیکل ڈرموں کو بھی قبضہ میں لے لیا جن میں دودھ سپلائی کیا جا رہا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کاکہنا تھا کہ پانی ملا ، پائوڈر ، کیمیکل اور دیگر اجزاء سے مصنوعی تیار کردہ دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں کی جائینگی تا کہ شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں