خیرپورضلع کے سینئر اسکائوٹ الفاروق اسکائوٹس کے گروپ لیڈر عبدالواحدپٹھان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 17:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) خیرپورضلع کے سینئر اسکائوٹ الفاروق اسکائوٹس کے گروپ لیڈر عبدالواحدپٹھان جنہیں خیرپور کے عبدالستار ایدھی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کی سماجی اور اسکائوٹنگ کے لئے خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔واضع رہے کہ الفاروق اسکائوٹس اوپن گروپ رجسٹرڈکے گروپ لیڈر عبدالواحد پٹھان کو اس سے قبل سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان مرحوم۔

سابق صدر پاکستان ریٹائرڈجنرل پرویز مشرف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔عبدالواحد پٹھان کی قدرتی آفات۔میگا سیلاب۔زلزلے اور دیگر سماجی خدمات سر انجام دینے کے علاوہ خیرپور میں سال 1971سے لاوارث لاشوں کو باقاعدگی سے اسلامی طریقوں سے کفن ،نماز جنازہ اور دفنانے کے فرائض بغیر معاوضہ کے احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور خون کے عطیات کے لئے الفاروق اسکائوٹس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ خیرپور کی دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ انتقال خون میں مدد کرتے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیرپور کے سینئر اسکائوٹ الفاروق اسکائوٹس کے گروپ لیڈر عبدالواحدپٹھان کو صدارتی ایوارڈملنے پر خیرپور کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ان میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی۔سابق رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان۔پی ایف یو جے ایگزیکٹیو کونسل رکن صوفی اسحاق سومرو۔سابق صوبائی وزیرمنظور حسین وسان۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ و سابق چیف اسکائوٹس سید غوث علی شاہ۔جی ڈی اے لالا عبدالغفار شیخ۔ضلع کونسل چیئرمین شہریار خان وسان۔اناج و کجھور منڈی کے صدر وخیرپور چیمبرز آف کامرس انڈسٹری نائب صدرحاجی محمد بشیر آرائیں ۔سینئر روٹرین حاجی شجاعت احمد صدیقی۔سابق محتسب و قانون دان مجاہد حسین راجپوت۔روٹری اسسٹنٹ گورنرنیر خورشیدزیدی۔صدر خیرپور پریس کلب خان محمد۔سیکرٹری محمد حاجن سمنگ۔صدر خیرپور یونین آف جرنلسٹس سید اکبر عباس زیدی۔سینئر اسکائوٹس محمد اطہر صدیقی ودیگرشامل ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں