ذ*سکھر، مسلح ڈاکوؤں مال بردار ٹرین کا پریشر کاک توڑ کر چلتی گاڑی روک لی

منگل 23 جنوری 2024 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2024ء) خیرپور کے قریب مال بردار ٹرین میں ڈکیتی واقعہ، مسلح ڈاکوؤں مال بردار ٹرین کا پریشر کاک توڑ کر چلتی گاڑی روک لی، ٹرین ڈرائیور پر پتھراؤکرکے لوٹ مار، ترجمان ریلوے کا مال بردار گاڑی سے لوٹ مار کے واقعہ سے انکار،تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب ٹندومستی ریلوے ٹریک جہاں حد رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے وہاں مسلح ڈاکوؤں نے کم رفتاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مال بردار گاڑی کا پریشر کاک توڑ کر گاڑی روکنے کے بعد مال گاڑی میں نصب لوہے کے آلات توڑ کر لوٹ لیا، ریلوے ذرائع کی اطلاع کیمطابق مشکوک حرکات کے پیش نظر ٹرین ڈرائیور جائزہ لینے کے لئے جیسے ہی ٹرین سے اترا تو ملزمان نے ڈرائیور پر پتھراؤ کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا ٹرین ڈرائیور مسلح ملزمان سے جان بچاتے ہوئے قریبی ریلوے کنٹرولر کے پاس پہنچا اور ٹنڈومستی ریلوے ٹریک پر پیش آنیوالے واقع کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے کم رفتاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرین کا پریشر کاک توڑ دیا جس کیوجہ سے گاڑی رکنے کے بعد جائزہ لینے کے لئے جیسے ہی ٹرین سے اترا تو مسلح ملزمان نے مجھ پر پتھراؤشروع کردیا اور اپنی جان بچاتے ہوئے بڑی مشکل سے یہاں تک پہنچا ہوں جس پر ریلوے کنٹرولر نے فوری طور پر کراچی سے جیکب آباد جانیوالی مسافر ٹرین سکھر ایکسپریس کو گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا اور جائے واقع کیطرف ریلوے پولیس کو روانا کردیا جبکہ دوسری جانب ریلوے ترجمان سکھر نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ مال بردار گاڑی سے متعلق لوٹ مار کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ڈکیتی یا چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی مسلح افراد مال گاڑی پر حملہ آور ہوئے، چند بچوں نے مال گاڑی پر پتھر پھینکے جنہیں فوری بھگا دیا گیا ترجمان ریلوے سکھر ڈویڑن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کی خبر خودساختہ ہے انہوں نے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی اور پاکستان ریلوے کا پہیہ معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں