خیرپور اور مضافات میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ،

بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری لکڑی اور کوئلے کے دام آسمان پر پہنچ گئے،شہری گھروں میں محدود ہوکرگرم گرم بستروں میں لپٹ گئے

پیر 18 دسمبر 2017 13:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) خیرپور اور مضافات میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ،بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری،لکڑی اور کوئلے کے دام آسمان پر پہنچ گئے،شہری گھروں میں محدود ہوکرگرم گرم بستروں میں لپٹ گئے۔گرم خشک میواجات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور اور مضافات میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہری اپنے گھروں سے نیں نکلے اور وہ اپنے گھروں بیٹھکوں اوطاقوں میں گرم بستروں اور لکڑی جلاکر سردی اور گرم خشک میواجات کا لطف اٹھاتے رہے ۔

ایسے میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہنے کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی فروخت کرنے والوں نے بھی لکڑی کے دام بڑھادیئے چار سو روپے فی من لکڑی اب ساڑھے پانچ سو سے چھ سو روپے فی من تک فروخت کی جاری ہے۔سردی سے بچنے کے لئے شہریوں و خواتین نے گرم کپڑوں کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے۔وہاں سے جرسیاں،شالیں اور بچوں کے گرم کپڑے خریدنے میں مژغول پائی گئی تھیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں