پی ٹی آئی نے صوبہ جنوبی پنجاب کا ابتدائی سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

اتوار 12 اگست 2018 19:10

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) تحریک انصاف نے صوبہ جنوبی پنجاب کا ابتدائی سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 100 دنوں کے اندر صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے اقدامات کے پیش نظر ملتان میں صوبہ جنوبی پنجاب کا ابتدائی سیٹ اپ بنانے کی تیاریوں کو عملی جامہ پہنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ابتدائی طور پر ملتان کو صوبہ جنوبی پنجاب کا مرکز بنا کر یہاں ڈپٹی چیف سیکریٹری سطح کا افسر تعینات کرنے کے علاوہ صوبائی محکمہ کا سیکریٹری تعینات کر دیا جائے گا اور گریڈ 17 تک کے افسران کے تقرر و تبادلوں کا اختیار ملتان میں اس سکریٹریٹ میں منتقل کیا جائے گا جس میں پولیس کے ڈی ایس پی لیول اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے تقرریاں یہاں سے ہوں گی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں