عدم برداشت کی وجہ سے معاشرتی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ،محمد امجد کمبوہ

رواداری اور مساوات ہی معاشرے میں توازن پیدا کر سکتے ہیں ،ڈی ایس پی خانپور

ہفتہ 11 دسمبر 2021 17:15

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) عدم برداشت کی وجہ سے معاشرتی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے رواداری اور مساوات ہی معاشرے میں توازن پیدا کر سکتے ہیں بگڑتے ہوئے معاشی حالات کی روک تھام کیلئے جزا سزا کے عمل کو مستحکم کرنا ہو گا ایماندار صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی طرح ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی خانپور محمد امجد کمبوہ نے ایک تقریب کے دوران تاجر رہنما محمد اقبال رحمانی اور جرنلسٹ جام عبدالمجید جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر، صحافی اور پولیس باہمی تعاون سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم اور عدم برداشت کے عمل کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں خانپور کی عوام بھی جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس سے معاونت کریں اور کسی بھی جرم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دینے کی روایت اپنائیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع مقامی پولیس تک پہنچا کر ہم بے یقینی اور افراتفری کے ماحول کو ختم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں