خانپور، گھاس کاٹتے پہاڑی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:05

خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) خانپور کے پہاڑی علاقے دھنیاں گائوں کا55 سالہ رہائشی گھاس کاٹتے پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے پہاڑی علاقہ دھنیاں گائوں کا رہائشی منور زمان نامی شخص جنگل میں اونچی پہاڑی پر گھاس کاٹتے ہوئے گر کر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تاہم بدقسمت شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں