خانپور،بارشوں و سیلاب کی پیش گوئی پرسکول سربراہان کو ہدایات جاری

جمعرات 24 ستمبر 2015 15:16

خان پور ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) محکمہ تعلیم رحیم یار خان نے طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے سکول سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایات جاری کرتے ہوئے سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ بلڈنگز اور چھتوں کی صفائی کرائیں،کھالہ جات کو اچھی طرح صاف اور چار دیواری کو اندر باہر سے اچھی طرح مٹی وغیرہ ڈال کر مضبوط کیاجائے۔اس کے علاوہ سکولوں کے گیٹس کے سامنے زمین کو اونچا کیاجائے تاکہ پانی سکول کے اندر داخل نہ ہوسکے اورجو سکول دریائی بند کے باہر ہیں ان میں فلڈریلیف کیمپس سمیت دیگر تمام انفراسٹرکچر موجود رکھا جائے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں