کمشنر رخشان کی زیر صدارت ڈویژنل آفیسران کا اجلاس

تمام ڈویژنل آفیسران نے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی عمل اور عوام کے مفاد میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی تمام افسران اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں اور اپنے محکموں کی تفصیلی پراگریس رپورٹ کمشنر آفس جمع کریں، کمشنر شاہ عرفان احمد غرشین

پیر 11 ستمبر 2023 20:45

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2023ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کی زیر صدارت ڈویژنل آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام ڈویژنل آفیسران نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی عمل اور عوام کے مفاد میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی ، ڈی آئی جی پولیس رخشان وزیر خان ناصر، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ رخشان نادر نصیر،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ رخشان ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ایس پی ایچ ای حاجی عبدالمطلب سیاپاد، ایس ای سی اینڈ ڈبلیو عبدالرحیم، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن امان اللہ نوتیزئی، پروفیسر نیک محمد ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز رخشان، ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی رخشان ڈاکٹر یاسر بلوچ،عبدالمجید میروانی ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل کونسلز ،محکمہ لوکل گورنمنٹ محکمہ لائیو سٹاک ودیگر محکموں کے آفیسران موجود تھے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں اور اپنے محکموں کی تفصیلی پراگریس رپورٹ کمشنر آفس جمع کریں، ڈویژنل انتظامیہ ہرسطح پر معاونت کرنے کو تیار ہیں، تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لائیں عوام کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، افسران اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں، کمشنر نے کہا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ محکمہ مواصلات و تعمیرات بی اینڈ آر، محکمہ ایریگیشن محکمہ پی ایچ ای ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور باقی محکموں میں جاری ترقیاتی عمل پر خصوصی توجہ دی جائے زیر تعمیر اسکیمات کے کام کے معیار کو باریک بینی سے پرکھا جائے ، بند اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے کمشنر رخشان نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کیا جائے، دریںاثناء بلوچستان فوڈ اتھارٹی رخشان ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر بلوچ کی قیادت میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپکشن ٹیم نے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈی آئی جی پولیس رخشان وزیر خان ناصر کی موجودگی میں اپنے جدید موبائل لیب کے ذریعے سے پانی اور دودھ کی سیمپل لیکر موقع ہی پر چیک کرکے رزلٹ دیا، اس موقع پر کمشنر رخشان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی سیفٹی ٹیم رخشان ڈویژن اور ضلع خاران میں متفرق خوراک کے مراکز کی انسپیکشن شروع کیا گیا ہے جس میں دودھ سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی جانچ کے لئے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم کام کرے گا، کمشنر رخشان شاہ عرفان احمد غرشین نے فوڈ اتھارٹی سیفٹی ٹیم کو رخشان اور رخشان ڈویژن کے باقی اضلاع میں تمام اشیاء خوردونوش کی معیار چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ اور باقی مضر صحت اشیاء خوردونوش سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں مضر صحت اشیاء خوردونوش کی روک تھام میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی سیفٹی ٹیم کا اہم کردار ادا کر سکیں گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں