خاران ،دھماکے کے تین زخمیوںکو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

جمعرات 8 فروری 2024 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) خاران دھماکے کے تین زخمیوںکو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق خاران دھماکے میں زخمی ہو نے والے تین زخمی کے مریضوں سیف الرحمن ولد عطاء اللہ ، عبدالسلام ولد عبدالقدوس اور زین عارف ولد محمد عارف کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیامینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کی نگرانی میں خاران کے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر الیکشن ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سید یاسر حسین شاہ ، آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بہار شاہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر مارننگ سلیم بوریوال اور دیگر معاونین موجوددھماکے کے زخمیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںمشکل کی اس کی گھڑی میں تمام طبی اداروں کے مربوط اور کثیر الجہتی اقدامات زخمیوں کی طبی مدد میں معاون ثابت ہونگے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں