ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک، خوشاب کے سینئر پولیس آفیسر وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں ایس پی انویسٹیگیشن خوشاب مَلک امتیاز محمود کو پہاڑی ایریا میں سرچ آپریشن کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالِقِ حقیقی سے جا مِلے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 12 جون 2021 23:49

ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک، خوشاب کے سینئر پولیس آفیسر وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی
خوشاب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2021ء ) ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک، ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی تفصیلات کےمطابق خوشاب میں سینئر پولیس آفیسر اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،
ان کی موت سے چند سکینڈ قبل کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایس پی انویسٹیگیشن خوشاب مَلک امتیاز محمود کو پہاڑی ایریا میں سرچ آپریشن کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالِقِ حقیقی سے جا مِلے۔ اس موقع پر دیگر افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو ان کو پکڑنے کے لیے دوڑتے ہیں مگر ان کے لیے دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ملک امتیاز اس سے قبل پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی انکو ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں