انسداد دہشتگردی فورس نے خوشاب سے خودکش بمبار گرفتار کر کے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

خود کش بمبار کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی ہے ،ْ تعلق میانوالی سے ہے ،ْابتدائی تحقیقات

بدھ 30 نومبر 2016 14:02

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء)انسداد دہشتگردی فورس نے خوشاب سے خودکش بمبار گرفتار کر کے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

خوشاب میںلاری اڈے پر انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار گرفتار کرکے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ انسداد دہشتگردی فورس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی ہے اوراس کا تعلق میانوالی سے ہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں