سرکاری اراضی کو وا گزار کر انے کا آپریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر خوشاب

ہفتہ 5 جنوری 2019 19:13

خوشاب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) ڈی سی کمپلیکس کے کانفرس روم میں ڈسٹرکٹ اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہو ا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) ارشدمنظور بزدارنے کی۔اجلاس میں پارلیمنٹرین غلام رسول سنگھا ،فتح خالق بندیا ل ،ساجدہ آہیر ،ڈی پی او عبادت نثار ،اے ڈی سی (آر) میر محمد نواز ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز ،تاجروں کے نمائیندوں کے علاوہ مختلف محکموں کی سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے احکامات اورپالیسی کے مطابق ضلع میں سرکاری اراضی کو وا گزار کر انے کا آپریشن جاری ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا۔جب تک ناجائز قا بضین سے سرکارکا تمام رقبہ وا گزار کروا نہیں لیا جاتا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری عمر فاروق نے بتایا کہ تقریبا90 ہزارکنال رقبہ غیر قانونی طور پر با اثرافراد کے قبضے میں تھا۔

جس میں اب تک 26 ہزار کنال وا گزار کروا لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے بتایا کہ سروے کے مطابق جوہر آباد سے سرکاری مکانات میں82 اور قائد آبادمیں 55 افراد غیر قانونی قابض ہیں۔علاوہ ازیں شیر شاہ سوری روڈ،گلستان بابر ،غلہ منڈی اور تحصیل آفس میں بھی تجاوازات ہیں جنہیں ناجائز قابضین سے چھڑانا ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود تاجروں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سطح پر دوکاندار سے میٹنگ کریں اور انہیں حکومت کی ساتھ بھر پور تعاون کرنے اور رضاکرانہ طور پر سرکاری جگہوں کو چھوڑنے کے لیے قائل کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کو ان کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پول میں شامل ٹی ڈی اے اور سرکاری مکانات ناجائزقابضین سے چھڑوانے اور بعد ازاں ان کے الاٹمنٹ کی پالیسی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امسال جون تک تمام سرکاری مکان قبضہ گروپ سے چھڑوائے جا ئینگے۔اٴْنھوں نے کہا کہ حکومت کے احکا مات پر عملدر آمد کروانا اورپالیسی پرپوری طرح عمل کیا جایئگا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارلیمنٹرین سے استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں