خوشاب،چار بہنوں کے قتل کامقدمہ درج، چچا سمیت چھ افراد نامزاد

بدھ 17 جون 2020 23:54

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء) خوشاب میں گزشتہ روز جائیداد کے تنازعے پر قتل کی جانے والی چار بہنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمے میں چچا سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانا جوہر آباد میں مقتول لڑکیوں کے چچا سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقتول بہنوں میں 3 شادی شدہ تھیں۔ مقدمہ مقتول شازیہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،پولیس اب تک کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ گائوں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازع پر مسلح افراد نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کردی تھی جس سے بشریٰ، شازیہ، نسرین اور سلطانہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں