توہین مذہب کا الزام لگا کربینک منیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت ،12سال قید کی سزا

ساڑھی11لاکھ روپے جرمانے بھی عائد ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو سال جیل میں گزارنا ہوں گے

بدھ 30 جون 2021 22:47

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے توہین مذہب کا الزام لگا کربینک منیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت ،12سال قید اورساڑھی11لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو سال جیل میں گزارنا ہونگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال نومبر میں خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ کے منیجر ملک عمران حنیف کو سکیورٹی گارڈ نے رائفل سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

زخمی منیجر کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی بینک منیجر کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ سروسز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد گرفتار سکیورٹی گارڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ملک عمران حنیف کو توہین رسالت پر قتل کیا ہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں