9 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

پیر 5 جولائی 2021 23:55

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) خوشاب میں دو اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی اور اس دوران ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ 3 روز قبل خوشاب کے گاؤں 22 ایم بی میں پیش آیا جہاں 2 ملزمان نے 9 سالہ بچے کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت ہوگئی اور ملزمان کے قبضے سے ویڈیو بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں