طورخم بارڈر کراسنگ کے قریب سامان سے لدا کنٹینر گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد3ہوگئی
فرنٹیئر کور کے اہلکار سمیت 10 افراد زخمی‘بچے سمیت چار شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں نوعمر بچہ جان کی بازی ہار گیا.حکام
میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2022 14:50
(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ 10 افراد جن میں ایک افغان بچہ اور ایک ایف سی اہلکار بھی شامل تھا، بھاری کنٹینر کے نیچے آ گئے، امدادی سرگرمیوں میں شریک رضا کاروں نے بتایا کہ کنٹینر اٹھانے کے بعد انہوں نے 2 لاشیں نکال لیں جب کہ مرنے والے دونوں افغان شہری تھے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کیا گیا. ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ نوعمر بچے سمیت 4 شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے بتایا گیا ہے کہ بچہ افغان شہری ہے،زخمی ہونے والے تمام لوگ افغان شہری ہیں اس واقعے کے باعث سرحد پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی پاک افغان سرحد کے ٹرانسپورٹرز طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹرک کے ساتھ اسسٹنٹ ڈرائیور یا کلینر کو رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جب ڈرائیور گیٹ پاس لینے جاتا ہے تو گاڑی کو کھڑا چھوڑ کر گیسٹ پاس لینے جاتا ہے تو اس دوران سامان کی چوری یا حادثے کا خدشہ رہتا ہے. ماضی میں سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈرائیور پر پابندی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی تھی خاص طور پر اس وجہ سے کیونکہ زیادہ تر ٹرانسپورٹرز قانونی سفری دستاویزات نہیں رکھتے پاکستانی حکام نے متعدد مواقع پر سرحد کے زیرو پوائنٹ پر ٹریفک کے دباﺅکو کم کرنے کے لیے افغان حکام کو بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو وسیع کرنے کے لیے 2 علیحدہ علیحدہ داخلی اور خارجی راستے بنانے کی تجویز دی، تاہم افغان حکام نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ زیرو پوائنٹ پر کوئی نئی تعمیراتی سرگرمی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک دونوں پڑوسی ممالک دہائیوں پرانا سرحدی مسئلہ حل نہیں کر لیتے کسٹم حکام نے بتایا کہ اس پوائنٹ سے روزانہ 6 سو سے سات سو کے قریب ہیوی گاڑیاں سرحد عبور کرتی ہیں.
خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر ،طوفانی بارشوں ،سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،
وادی تیراہ، شدید سردی کے باعث سرکاری سکولوں میں 10مارچ تک چھٹیوں کا اعلان
خیبر ایجنسی، بچے پر حملے کے بعد علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا
خیبر،باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار
طور خم بارڈر 9روز بعد آمدورفت و مال بردار گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا
خیبر، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، پولیس اہلکار قتل
جمرود ،عالمی ہفتہ ماں و دودھ کی افادیت بارے سیمینار و آگاہی واک کا اہتمام
خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے سہولتکار باپ اور 2 بیٹے گرفتار
(اپ ڈیٹ )
خیبر، مسجد میں جاری جرگے کے دوران دھماکا
خیبر،تحصیل کمپاؤنڈ میں دھماکا، 4 پولیس اہلکار شہید، دو خودکش حملہ آور ہلاک
خیبر ایجنسی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی