ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئی600 سے زائدپولیس ملازمین متاثرہوئے‘رپورٹ

جمعرات 21 مئی 2020 13:09

ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئی600 سے زائدپولیس ملازمین متاثرہوئے‘رپورٹ
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئی600 سے زائدپولیس ملازمین متاثرہوئے ہیں جن میں اب تک(10) پولیس اہلکارانتقال جبکہ سینکڑوں دیگر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔باخبرپولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران ملک کے چاروںصوبوں میںکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے پولیس ملازمین بھی سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں جنکی مجموعی تعداد (602) سے زیادہ بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان سینکڑوںمتاثرہ پولیس ملازمین میں صوبہ پنجاب میں (372)‘ صوبہ سندھ میں(177) ‘ صوبہ بلوچستان میں (32) اورصوبہ خیبرپختونخوا میں (21) شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (1 )پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں (5) متاثرہ پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کسی بھی پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینکڑوں متاثرہ پولیس ملازمین میں جنرل پولیس‘ موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکارشامل ہیں جن میں کانسٹیبل سے لے کر ایس ایس پی کے عہدوں کے حامل اعلیٰ افسر وں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید سینکڑوں مشتبہ ملازمین کے ٹیسٹ آنا باقی ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ سینکڑوں پولیس ملازمین کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور دوبارہ اپنی ڈیوٹی جائن کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کوروناوبا کوویڈ19 سے متاثرہوکر انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کی تعداد (10)ہے جن میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں (5)‘ صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں (2)‘ (2) جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک ایک پولیس اہلکارکورونا سے جاں بحق ہوا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں