کوہاٹ پولیس نے جیل سے فرار ہونے والے بد نام زمانہ اشتہاری مجرم قیدی کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:59

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) کوہاٹ پولیس نے بنوں جیل سے فرار ہونے والے بد نام زمانہ اشتہاری مجرم اورسنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک قیدی کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک اشتہاری مجرم عبدالفہیم خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو دہشت گردی‘ قتل ا قدام قتل‘ اغوا،ْ‘ بھتہ خوری اورکئی دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سال 2012 کے دوران بنوں جیل پر دہشت گردوں کے حملے میں جیل سے فرارہوگیا تھا اور کوہاٹ کے دوراٴْفتادہ اور پولیس سٹیشن شکردرہ کی حدود میں پہاڑی علاقے نندرکہ میں کئی سالوں سے روپوش تھا۔

پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او محمد وقاص نے پولیس نفری کے ہمراہ نندرکہ کی پہاڑی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری عبدالفہیم کو جمعرات کے روز زخمی حالت میںگرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضہ سے کلاشنکوف مع سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زیرحراست اشتہاری مجرم کو فوری طورپر شکردرہ ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امدادملنے کے بعد کوہاٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ سیکیورٹی کے سخت پہرہ میں زیرعلاج ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست اشتہاری مجرم دہشت گردی‘ قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا اوراس کے خلاف خیبرپختونخواہ کے علاوہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں بھی مختلف مقدمات درج ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں