کوہاٹ ،پولیس نے انڈس ہائی وے پر کوئلہ کی آڑ میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

لاکھوں روپے مالیت کی 80 کلوگرام چرس برآمد ،تین بین الصوبائی سمگلروں کو ٹرک سمیت حراست میں لے لیا

جمعہ 23 فروری 2024 22:49

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر کوئلہ کی آڑ میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر لاکھوں روپے مالیت کی 80 کلوگرام چرس برآمد کرکے تین بین الصوبائی سمگلروں کو ٹرک سمیت حراست میں لے لیا۔ پولیس بیان کے مطابق جمعہ کے روزپولیس سٹیشن محمدریاض شہید کی حدودمیں پولیس نے انڈس ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی صدر سرکل طلحہ کی زیر نگرانی کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی اور ایس ایچ او شاہ دوران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں کوئلے سے بھرے ایک ٹرک سے 80 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے منشیات کے تین بین الصوبائی سمگلروں امجد حسین، فضل صدیق ساکنان اورکزئی اور زینت علی سکنہ کچئی کوہاٹ کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق پکڑی گئی منشیات کوئلے کی آڑ میں پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔ زیر حراست منشیات سمگلروں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں