جنوبی کوریا کی توانائی کمپنی کا کوہستان میں سپاٹ گاہ پن بجلی منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 496 میگاواٹ سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے منصوبہ شروع کرنے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توانائی کے مذکورہ منصوبہ سے صوبہ میں ایک طرف اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی جس سے دوسری طرف روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور سستی بجلی کی پیداوار سے ملک کو موجودہ توانائی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ سرکاری سطح پر توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والی کورین ہائیڈرو اینڈ نوکلیئر پاور کمپنی کے نائب صدر لی کوانگ ہون کی قیادت میں کوریا کے اعلیٰ سطحی وفد قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت الله خان سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ قبل ازیں سپاٹ گاہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سال 2012ء میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا جس میں 74 فیصد پرائیویٹ سرمایہ کاری، 25 فیصد خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ تھا اور ایک فیصد واپڈا کا حصہ تھا جس پر ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں