اپر کوہستان پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 21 مئی 2022 15:24

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) اپر کوہستان پولیس نے بیڑ کندیا میں ناکہ بندی کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اپر کوہستان پولیس کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشنز، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چوکی ٹوٹی پولیس کے انچارج ایس آئی عامر خان نے مع پولیس نفری بیڑ کندیا میں ناکہ بندی کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مقدمہ علت نمبر 1 جرم 34/341 کے تحت تھانہ کندیا پولیس کو مطلوب تھا جسے گرفتاری کے بعد چوکی ٹوٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں