اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا یقینی بنایا جائے، ڈی پی او ہری پور

بدھ 16 جنوری 2019 12:51

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے ماہانہ کرائم میٹنگ کے دوران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود خان، ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان، لائن آفیسر غلام محمد خان، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، او آئی آئی ایس، ایم ایچ سیز اور دفتری سٹاف نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور ایم ایچ سیز کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری کو عمل میں لایا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے مطابق زیادہ سے زیادہ پراگرس دی جائے، تمام تھانہ جات اور چوکیات کی گشتیں روزمرہ کی بنیاد پر اپنے مقررہ وقت پر سرانجام دی جائیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس آفیسر نے تمام ایس ایچ اوز اور ایم ایچ سیز کو کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں، ان کے ہر جائز مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو پولیس کی طرف سے کوئی مشکلات درپیش نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں