اسسٹنٹ کمشنر پٹن کا تحصیلدار کے ہمراہ پٹن لوئر بازار کا دورہ، نرخ نامے چیک کرنے سمیت قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 19 مئی 2020 22:11

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان خالد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے تحصیلدار پٹن کے ہمراہ پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا، صفائی اور نرخ نامے چیک کئے جبکہ گراں فروشی اور ناقص صفائی پر دکانداروں کو جرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے لاک ڈائون کی صورتحال کو چیک کرنے سمیت دکانداروں کو دکانیں حکومت کے مقررہ وقت کے مطابق بند کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل درآمد کے حوالہ سے تاجر برادری کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں