سابقہ تحصیل امیدوار شاہ فیصل خان کا قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 14 مئی 2022 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) ضلع کوہستان کے معروف سیاسی خاندان کے چشم و چراغ اوراپر کوہستان کے تحصیل کندیا سے سابقہ تحصیل امیدوار شاہ فیصل خان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وطن کور پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہ فیصل خان نے پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کی اور قومی وطن پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو کے علاوہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماء اور کوہستان اپر و لوئر کے پارٹی عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے شاہ فیصل خان کو پارٹی کی ٹوپی پہنائی اور ان کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے فیصلہ کو سراہا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں