کوہستان، لڑکی کے قتل کا مرکزی ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 28 نومبر 2023 20:45

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) عدالت نے کوہستان میں لڑکی کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہستان میں ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔صلاح مشورہ کرنے والے 3ملزمان ارسلا کے بھائی، چچا زاد بھائی اور قریبی رشتے دار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں