تصاویر وائرل پر کوہستان میں لڑکی کا قتل،مرکزی ملزم گرفتار

مقتولہ کے چچا 4روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 4 دسمبر 2023 22:45

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،مقتولہ کے قتل کے نامزد ملزم مقتولہ کے چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد نواز پر اپنے بھائی اور لڑکے کے والد کے ساتھ مل کر بھتیجی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کو گرفتاری کے بعد بشام کے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو 4روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 24نومبر کو برشریال میں دو لڑکیوں کی ایڈیٹڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں،ویڈیو وائرل ہونے پر ایک لڑکی کو قتل، دوسری کو بچا لیا گیا تھا۔تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کی خبر 27نومبر کوسامنے آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں