کوہستان‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ آفریدی کا ضلع کوہستان کی عدالتوں اور بار رومز کا تفصیلی دورہ

ضلعی عدالتوں کے ججز سے ملاقاتوں کے دوران انصاف کو جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:22

کمیلہ کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) کوہستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کا ضلع کوہستان کی عدالتوں اور بار رومز کا تفصیلی دورہ، ضلعی عدالتوں کے ججز سے ملاقاتوں کے دوران انصاف کو جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وکلاء کے مسائل کو بھی حل کرنے کا یقین دلایا۔ڈسٹرکٹ کورٹس سے جاری پریس ریلیز ک مطابق جسٹس یحیٰی آفریدی نے وکلاء اور ججز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بارمل کر مقدمات بروقت نمٹائیں او رہائی کورٹ کی جانب سے بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔چیف جسٹس نے اگلے مالی سال میں کوہستان جوڈیشل کمپلیکس کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں