سانحہ 9مئی کیخلاف اہلیان کوہلو سڑکوں پر نکل آئے

ملک سے محبت کے اظہار کے لئے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی

اتوار 21 مئی 2023 21:05

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2023ء) اہلیان کوہلو کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کارریلی نکالی گئی جو لیویز لائن کوہلو سے شروع ہوئی اورشہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس لیویز لائن کوہلو میں اختتام پذیر ہوگئی ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں اور 200 سے زائد موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ریلی کے شُرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور مادر وطن ہماری ریڈ لائن ہیں سانحہ 9مئی ملک کے تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس دن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اہم اہم اداروں پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی 70سالوں سے پاکستان کے دشمن جو نہ کرسکے وہ اپنوں کے روپ میں دہشتگردوں نے کیا شہدا کی مجسموں کی بے حرمتی اور تنصیبات پر حملوں کی جتنے مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ پاک فوج 22کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے پاکستان کی عوام ہمیشہ اپنے ملک اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے دشمن ملک کی سازشوں کے تحت ہونے والے ا س طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے فوج کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہیںسانحہ 9مئی میں ملوث تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے مرکزی قیادت کے خلاف بھی آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے کیونکہ اس پورے سازش میں پی ٹی آئی کے مرکزی قیادت شامل ہے جنہوں نے ملک میں عوام کے اندر انتشار پیدا کیا اور ملک کے منظم کے ادارے کے خلاف لوگوں کو سڑکوں پر لانے میں کلیدی کردار ادا کی ہے یہاں کے عوام باشعور ہیں ملک کے خلاف کسی بھی میلی آنکھ کو برداشت نہیں کیا جائے گا عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں اور ہر فورم پر پی ٹی آئی کے اس عمل کی شدید مذمت کی جائیگی مادر وطن کو جب کبھی ہماری جانوں کی ضرورت پڑی گی تو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن ہر پاک فوج اور ملک کے حق میں نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں شہیداء آرمی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم، کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کے تصاویر اٹھا رکھے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں