کوہلو، میونسپل کمیٹی کے 15 دن گزرنے کے باوجود عملے کو تنخوائیں نہ مل سکے

جمعہ 15 مارچ 2024 22:53

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور چیئرمین کی نااہلی 15 دن گزرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی کے لیبر عملے کو تنخوائیں نہ مل سکے میونسپل کمیٹی کے لیبر فاقہ کشی پے مجبور ہیں -تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہستان مری (کوہلو) میں میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اورمیونسپل کمیٹی چیرمین کی نااہلی کے باعث میونسپل کمیٹی کے لیبر تنخواہوں سے محروم ہیںایک لیبر نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا کہ چیرمین میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر کی نااہلی کے باعث لیبر اپنے تنخواہوں سے محروم ہیں ان کا مزید کہنا تھا ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اگر ہماری تنخوائیں نہیں دئیے گئے تو مجبوراً پر امن احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں