کوٹ ادو،پی ایس او اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل مذاکرات بغیرکسی نتیجہ کے ختم

جمعرات 22 مئی 2008 12:58

کوٹ ادو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22مئی2008 ) پی ایس او اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان کوٹ ادو میں ہونے والے پانچ گھنٹے کے طویل مذاکرات بغیرکسی نتیجہ کے ختم، مذکرات کوٹ ادو کی مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں ہوئے۔ ہڑتال کا دائرہ کار تمام آئل ڈپو تک بڑھانے کا اعلان ، ریل گاڑی کے ذریعہ بھی تیل کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان، ٹینکروں کی پہیہ جام ہڑتال اور دس ہزار آئل ٹینکر سڑکوں پر لا کر کھڑے کرنے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال کی ہوئی تھی اور یہ ہڑتال محمود کو ٹ آئل ڈپو ، پارکو سے شروع کی گئی جس کے بعد ملک کے دیگر آئل سپلائی ڈپو جن میں جیب آباد، وہاڑی ، شیر شاہ ، کوئٹہ، شکار پور ، ساہیوال سے بھی تیل کی سپلائی بند کر دی تھی۔

(جاری ہے)

اور اے ٹی ایف جہازوں کا تیل بھی بندکر دیا تھا آئل ٹینکرز مالکان اور ڈرایئو ر روزانہ اجتماع کرتے تھے۔ گزشتہ روز پی پی ایس اور حکام اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان کوٹ ادو انتظامیہ کی موجودگی میں مطالبات کے حل کے لیے مذاکرات ہوئے پی ایس او کی طرف سے پی ایس سو کے لاجسٹک منیجر کراچی ہارون احمد منیجر مسعود ، اور محمود کوٹ ڈپو کے انچارج حنیف سلطان ، جبکہ ایسوسی ایشن کی طرف سے چیئرمین میر محمد یوسف ، ملک محمد ضمیر ، جواد بلال ،لاگل مروت ، جواد احمد خان ، محمد اقبال شامل تھے ۔

جبکہ انتظامیہ میں ڈی ایس پی کوٹ ادو شاہد محمو د ملک ، صادق رند تھے۔ مذاکرات جو پانچ گھنٹے تک مسلسل جاری ہے۔ لیکن ناکام ثابت ہو ئے۔ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کرتے پہیہ جام ہڑتال ، ٹرین کے ذریعے تیل کی سپلائی بند کرنے اور دس ہزار آئل ٹینکر سڑکوں پر لا کر کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں