سنگدل ماں نے شوہر سے لڑائی پر اپنی ہی بچی کا گلا کاٹ دیا

بیوی کو شک تھا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کررکھی ہے، جس کے باعث جھگڑا ہوا بیوی آسیہ نے چھری سے 2 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا، ملزمہ فرار ہونے میں کامیاب

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 8 نومبر 2020 12:23

سنگدل ماں نے شوہر سے لڑائی پر اپنی ہی بچی کا گلا کاٹ دیا
کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 نومبر2020ء) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں سفاک ماں نے شوہر سے لڑائی ہونے پر اپنی دو سالہ بچی کا گلا کاٹ دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع سناواں میں آسیہ بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد چھری سے اپنی ہی 2 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔ ملزمہ کو شک تھا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ان کی لڑائی ہوئی، اور ملزمہ نے غصے میں بچی کو قتل کردیا ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کو شک تھا کہ اس کے شوہر نواب خان نے دوسری شادی کر رکھی ہے جس پر دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں اسی بات پر جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر گھر سے باہر نکلا تو خاتون نے غصے میں چھری سے اپنی ہی 2 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔

(جاری ہے)

معصوم بچی کے رونے اور چلانے کی آوازیں سن کر اس کا باپ اور اس کے بھائی بھاگتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے تو خون میں لت پت بچی تشویشناک حالت میں پڑی ملی۔بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے بچی کے باپ نواب خان گورمانی کی مدعیت میں ملزمہ آسیہ بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ ملزمہ کو 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کر لیا جائے گا۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں