کوٹ ادو میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، تین بھائی جاں بحق

ہفتہ 20 مئی 2023 21:20

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2023ء) کوٹ ادو میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، واقعے میں دو بھائی موقع پر ،تیسرا بھائی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں کالی پل کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر اسکول جانیوالے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والے بھائیوں کی عمریں 8 سے 17 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں