27 دسمبر 2007کا دن ہمارے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا جس دن بینظیر بھٹو شہید کو ہم سے الگ کیا گیا، عبدالقیوم قمر ایڈوکیٹ

منگل 26 دسمبر 2023 20:53

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد  کشمیر کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم قمر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007کا دن ہمارے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا جس دن دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے جدا کیا گیا ،پاکستان کی سیاست میں بھٹو خاندان نے غریب عوام کے لیے سودے بازی کی بجائے اپنی جان کو قربان کرنا مقدم جانا ،یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بھٹو ازم کے چاہنے والے ان کے نظریات و افکار کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے جاری ایک میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آزاد کشمیر کے چپے چپے پر جیالے مختلف تقریبات کا انعقاد کریں گے ۔\378

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں