عمران خان زرمبادلہ کے ذخائر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کریں،
اس سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہونگے، افتخار علی ملک
پیر 13 اگست 2018 16:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت اشیائے پرتعیش کی درآمد پر پابندی پر غور کرنا چاہیے جیسا کہ ایران، نائیجیریا، اور مصر سمیت بہت سے ممالک یہ تجربہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 80 ہزار لگژری کاریں، ہزاروں مہنگے موٹرسائیکل اور لاتعداد دیگر اشیائے پرتعیش کے علاوہ سالانہ اربوں ڈالر کے پھل اور سبزیاں درآمد کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ دس سال میں 7 سے 8 فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے تاکہ وسائل کو ملک کے پسماندہ علاقوں کی سماجی ترقی اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017-18 میں درآمدی بل گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 52.9 بلین ڈالر سے بڑھ کر 60.86 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو 15 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ 2017-18 میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے 32.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 37.6 بلین تک پہنچ گیا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ درآمدات پر پابندی یا ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ اسی صورت میں فائدہ مند ہو سکتا ہے جب سمگلنگ کو کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر ایسی تمام کوششیں بے فائدہ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ نئے معاہدوں پر دستخط سے قبل اس سے وابستہ تجارتی مفادات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی برانڈز بین الاقوامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کیلئے اہداف کے تعین اور غیر ملکی صارفین تک رسائی کے لئے پروموشنل حکمت عملی کی ضرورت ہے اور یو بی جی آنے والی پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ اس ضمن میں بھر پور تعاون کرتے ہوئے ملکی مصنوعات کے فروغ اور ’’پاکستانی بنیں اور پاکستانی مصنوعات خریدیں‘‘ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بقا اور جمہوریت کے فروغ کیلئے معیشت کا استحکام انتہائی ضروری ہے اور یہ بہت خوش آئند ہے کہ آنے والی حکومت نجی شعبے کو کاروبار دوست پالیسیوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد کے لئے اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرے تو 2040 تک ملک دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا روک برآمدات نے مقامی صنعت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے جبکہ کئی صنعتیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ضروری اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے 131 اشیاء کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن پابندیوں کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی زرعی معیشت تیز رفتار ترقی کی بھرپور صلاحیت کی حامل ہے اور سبز انقلاب برپا کرکے اس پوٹینشل کو ملکی مالی بحران کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قابل اعتماد اقتصادی پالیسیاں منافع بخش ثابت ہوں گی اور یو بی جی آئندہ حکومت کی ان تمام بزنس فرینڈلی پالیسیوں کی حمایت کرے گا جنہیں پیش کرنے سے قبل نجی شعبے کو اعتماد میں لیا گیا ہو۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار