عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل بھرپورکامیابی حاصل کرے گی‘میاں مقصود احمد
الیکشن کمیشن اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری اداکرتا تو ملک میں سیاسی افراتفری نہ ہوتی‘امیرجماعت اسلامی پنجاب کی عوامی وفود سے گفتگو
جمعہ 20 اپریل 2018 19:09
(جاری ہے)
عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔جماعت اسلامی قیام پاکستان سے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان چاروں طرف سے خطرات میں گھراہواہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔پاکستان میں عدلیہ اور دیگر اداروں کی مضبوطی سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس پر دوٹوک اورجاندار فیصلہ آیاہے۔پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔جماعت اسلامی نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں نمایاں کردار اداکیا تھا۔اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کے ادارے کو مستحکم کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کرجدوجہد کرنی چاہئے۔ میاں مقصود احمدنے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے مثبت کردار کو اداکرتے ہوئے عوامی ایشوز کو اجاگر کیا ہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک الحمدللہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ہم ملک میں موجودتمام کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن62اور63کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پہلے اداکرتاتو آج ملک میں سیاسی افراتفری کاعالم نہ ہوتا۔موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔ہمارے مختلف ادوار میں کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والے افراد کا دامن صاف ستھرا ہے۔ہمارے نمائندوں نے ذات پات سے بالاترہوکر ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میںاسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کام کیا جائے۔موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔عوام کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار