شہباز شریف کا ایک اور جذباتی اعلان

عمران خان پشاور کو لاہور بنانے کا اعلان کردیں میں سیاست چھوڑ دوں گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 جولائی 2018 20:51

شہباز شریف کا ایک اور جذباتی اعلان
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) شہباز شریف انتخابات 2018سے پہلے ایک اور جذباتی اعلان کردیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان پشاور کو لاہور بنانے کا اعلان کردیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔شہباز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے ملک بھر کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کو اس مشکل مرحلے پر پارٹی قیادت کو جیسے سنبھالے ہوئے ہیں اس پر انکی ہمت داد کے قابل ہے۔شہباز شریف نہ صرف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی انتخابی مہم کو آگے لے کر چل رہے ہیں وہیں وہ اپنے ووٹرز کے ساتھ کچھ نئے وعدے بھی کر رہے ہیں۔جذبات کی رو میں بہہ کر نت نئے اعلانات کرنے والے شہباز شریف کا انتخابات 2018 سے پہلے ایک اور جذباتی بیان منظر عام پر آگیا۔

(جاری ہے)

سلانوالی سرگودھا میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے اعلان کیا کہ اگر عمران خان پشاور کو لاہور بنانے کا اعلان کردےتو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پچیس جولائی کوشیرکوووٹ دینا ہے۔ عمران خان تمہیں بہت دیر بعد پتا چلا ہے۔پشاورمیٹرومیں 40 ارب کی کرپشن ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف بہت خطرناک آدمی ہے۔

عمران خان ایک لمحےکہےگاکالج بناکردونگا، اگلے منٹ میں کہے گا نہیں بناکردونگا۔25 جولائی کو شیر پر ٹھپ لگاکر عمران خان کی سیاست کو ٹھپ کردیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان پشاور کو لاہور بنانے کا اعلان کرتے ہیں یا نہیں اور اگر اعلان کرتے ہیں تو کیا شہباز شریف اس اعلان کے بعد سیاست چھوڑتے ہیں یا لوڈشیڈنگ کے وعدوں کی طرح یہ بات بھی آئی گئی ہو جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ الیکشن میں بھی شہباز شریف نے جذباتی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 6 مہینے میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا اور اس پر وہ کافی تنقید کا نشانہ بھی بن چکا ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں