پی ٹی آئی رہنما کا نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط

جمعہ 10 اگست 2018 16:46

پی ٹی آئی رہنما کا نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ میں بے پناہ کرپشن کی ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظر عام پر نہیں آنے دے رہے ۔نجم سیٹھی کو آڈٹ رپورٹ عام کرنے کے لئے خط بھی لکھا گیا لیکن رپورٹس پبلک نہیں کی گئیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فنانشل ریکارڈ فوری قبضے میں لیا جائے۔ بطور چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں بھی ناکام رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں