قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کیلئے سب اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا ‘سراج الحق
جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمہ اور لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے لیے احتساب کا ایسا نظام چاہتی ہے جس سے کوئی لٹیرا بچ کر نہ جاسکے پاکستان کو کرپشن فری اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ‘امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 11 اگست 2018 21:41
(جاری ہے)
انتخابات پر عوام کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا ہے اور ہارنے والے تو اپنی ہار پر صبر کر کے بیٹھ گئے ہیں مگر جیتنے والے ابھی تک شرمسار پھر رہے ہیں ۔
الیکشن کمیشن بیس ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود بااعتماد اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہاہے جس سے الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد مجروح ہواہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کو 77 ء جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے ہم نے اپوزیشن کو اسمبلیوں میں جانے کی تجویز دی جسے آل پارٹیز کانفرنس میں منظور کرلیا گیا اور اس طرح ملک ایک آئینی بحران سے بچ گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی اور جمہوری نظام کی بقا اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ جمہوری رویوں کو فروغ دیا اور آمریت خواہ وہ فوجی ہو یا جمہوریت کے لبادے میں لپٹی شخصی آمریت ، ہم نے اس کے خلاف جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک بڑی عوامی تحریک کے ذریعے بنا تھا اور عوام کو ہی اس پر حکمرانی کا حق ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اب ہم دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرتی ہے یاپیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرح اپنے منشور سے بھاگ جاتی ہے ۔ عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے ، نوجوانو ں کو روزگار دینے ، کشمیر کی آزادی اور معیشت کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے چنگل سے نکال کر خود انحصاری اختیار کرنے اور سودی معیشت کے خاتمہ کے جس عزم کا اظہار کیا ہے ، قوم منتظر ہے کہ عمران خان اپنے ان وعدوں کو پورا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اصلاح چاہتے ہیں اگر حکومت ملک کو اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کی طرف کوئی قدم اٹھاتی ہے تو ہم حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کرنے میں بخل سے کام نہیں لیں گے ۔اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتاہے ۔ اقلیتوں کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔ جماعت اسلامی نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار