موجودہ حکومت نے پاکستان اور بھارت کے معاملات کو بدقسمتی سے مس ہینڈل کیا ‘حافظ حفیظ الرحمن

بھارت میں ایک جنونی وزیراعظم بیٹھا ہے جبکہ ہمارے ہاں ایک ایسا شخص بیٹھا ہے جو جھوٹے وعدے کر کے آیا ہے‘وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 26 ستمبر 2018 19:21

موجودہ حکومت نے پاکستان اور بھارت کے معاملات کو بدقسمتی سے مس ہینڈل کیا ‘حافظ حفیظ الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان اور بھارت کے معاملات کو بدقسمتی سے مس ہینڈل کیا ،بھارت میں ایک جنونی وزیراعظم بیٹھا ہے جبکہ یہاں پر بھی ایک ایسا شخص بیٹھا ہے جو جھوٹے وعدے کر کے آیا ہے۔ جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا میں بیٹھے شیر نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگیں نہیں ہوا کرتیں ،پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہر صوبے کا بچہ بوڑھا جوان متحد ہے،ہم اپنی جنگ لڑنا جانتے ہیں لیکن جنگ کے لیے دعا نہیں کرنا چاہیے،انڈیا کی جانب سے یہ سب گیدڑ دھمکیاں ہیں۔

عملا قدم آگے نہیں بڑھ سکتا کیونکہ یہ پینسٹھ اور ستر کا دور نہیں ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے،ہمیں اپنی ایٹمی طاقت ہونے پر اور اللہ کی زات پر پورا بھروسہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی سیاست ہے کیونکہ الیکشن جیتنا ہے جبکہ ہمارے ہاں ایک جھوٹے وعدے کر کے آیا ہے جس سے توجہ ہٹانی ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بھاشا ڈیم شروع ہی نواز شریف نے کیا ہے، ہماری حکومت نے وفاقی حکومت کے تعاون سے زمین لی سڑکیں بنائیں اور سٹرکچر بنایا، بھاشا ڈیم کے لیے ایک سو پچیس ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں جو نواز حکومت نے خرچ کیے تھے،مزید تیرہ سو ملین چاہیں اگر یہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے چندوں سے ممکن ہو سکیں تو ڈیم بن جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں