سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے پیپلز پارٹی کے سامنے ہاتھ جوڑنے لگ گئے

ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے گھٹنے پکڑنے کے بعد خورشید شاہ کے آگے ہاتھ جوڑ لیے،ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:40

سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے پیپلز پارٹی کے سامنے ہاتھ جوڑنے لگ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) گذشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔قو می اسمبلی میں آمد پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔ شہباز شریف پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کے اعلان کے بعد جب ایوان میں آئے تو مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے نعرے لگائے جبکہ بعض اراکین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر پر مبنی پوسٹرز بھی لہرائے۔

ایوان میں آمد پر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ‘ مولانا اسعد محمود سمیت دیگر سے مصافحہ کیا اور ان کی بھی دریافت کی۔تاہم اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینیٹر پرویز رشید پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز رشید پہلے تو خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں اور اس کے بعد ان کے سامنے ہاتھ بھی جوڑتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ن لیگ تو آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرتی تھی لیکن سیاسی مفاد کی خاطر اب یہ ان کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا ،ْاپوزیشن لیڈر نے اپنے چیمبر میں پہنچ کر لباس تبدیل کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سری جانب (ن )لیگ کے اراکان پارلیمنٹ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے پر مسلم لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں