نماز کے وقت اللہ کے گھر کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے‘حمزہ شہباز کا چمن میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت

دشمن کیخلاف ہر فرد اپنا فرض ادا کریگا، یہ تمام عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ونامراد ہونگے‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے بلوچستان چمن میں مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر کو نماز کے وقت نشانہ بنانا ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

یہ اسلام، پاکستان اور عوام دشمن عناصر ہیں جن کے خلاف مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ہر پاکستانی نے اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے سی پیک شروع ہوا ہے، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے دشمنوں نے منفی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے لیکن انشااللہ یہ تمام عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ونامراد ہوں گے۔ حمزہ شہباز نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں