اعتزاز احسن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے پر تحریک انصاف کے موقف کے حامی نکلے

چھوٹا بھائی بڑے بھائی کا احتساب کیسے کر سکتا ہے؟ پیپلز پارٹی رہنما نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنانےپر اعتراض بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 نومبر 2018 14:40

اعتزاز احسن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے پر تحریک انصاف کے موقف کے حامی نکلے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے پر تحریک انصاف کے موقف کے حامی نکلے۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے میں ہمارا موقف اصولی اور پرانا ہے اور وہ یہ ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کو ہی پی اے سی کا چئیرمین ہونا چاہئیے۔

اور ہم نے اپنی حکومت میں بھی لیڈر آف دی اپوزیشن کو چئیرمین پی اے سی بنائے رکھا اور اس معاملے پر ہم کلئیر ہیں۔تاہم اس معاملے میں تحریک انصاف کے اعتراض میں بھی وزن ہے کیونکہ پچھلی حکومت نواز شریف کی حکومت تھی۔ارو پی اے سی کذشتہ حکومت کی آڈٹ اعتراضات کو دیکھتی ہے۔تو اگر شہباز شریف کو اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا گیا تو پھر تضاد پیدا ہو جائے گا کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کا احتساب کیسے کرے گا۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک تجویز دی ہے کہ شہباز شریف بے شک پی اے سی کے چئیرمین بن جائیں لیکن پھر ایک کمیٹی بنا دی جائے جو نواز شریف سے متعلق آڈٹ کے اعتراضات کا جائزہ لے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے ،ْشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا۔

جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ غیراخلاقی ہے، پچھلی حکومت کمیشن لینا جانتی تھی کمیشن بنانا نہیں، ہم نے کمیشن کو روکنے کیلئے کمیشن بنایا۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ کرپشن کرنے والے لوگ اطلاعات تک رسائی سے ڈرتے ہیں۔ ہم نے کمیشن کو روکنے کے لیے کمیشن بنایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں