نیب (ن) لیگ توڑنے کیلئے بنایاگیا،

پارٹی آج بھی موجود ہے مگر آمر کا نام لینے والا کوئی نہیں ‘پرویز ملک نیب کا کالا قانون آئین سے متصادم ہے اسے ختم ہونا چاہیے ،علیمہ کی چوری کے پیچھے عمران خان ہیں‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 8 جنوری 2019 16:39

نیب (ن) لیگ توڑنے کیلئے بنایاگیا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نیب پرویز مشرف آمر نے مسلم لیگ (ن) توڑنے کیلئے بنایا تھا لیکن (ن) لیگ آج بھی موجود ہے آمر کا نام لینے والا کوئی نہیں ،موجودہ حکمران بھی عبرت پکڑیں، آئندہ بھی ن لیگ موجود رہے گی انشاء اللہ لیکن موجودہ حکمرانوں کی سیاست شہرخاموشاں دفن ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقوںمیں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون پاکستان کے آئین سے متصادم ہے ،نیب کے قانون اس کالے کو ختم ہونا چاہیے۔5ماہ میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ان کی موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، حکومت لوگوں کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے سودن میں سوباریوٹرن لئے جس کا خمیازہ قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے حکمرانوں نے صرف قوم کو مقروض کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا سرکاری عمارتیں گرانے سے نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف ملنے سے ہی حکومت اور عوام کے فاصلے کم ہوں گے، ِدنیا نے ہماری معیشت کو مثبت کہا لیکن افسوس نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے کاموں کے نتیجے میںجیل بھیجا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں