اپوزیشن رہنماء اس قد کے ہی نہیں، عشائیے میں مدعو کیا جائے، فواد چودھری
اپوزیشن کی مرکزی قیادت جیل یا ضمانتوں پر ہے، جورہنماء باقی بچ جاتے ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں کہ ان کو عشائیے میں مدعو کیا جائے، ایسے اپوزیشن رہنماؤں کا بلانا نہ بلانا برابر ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 فروری 2019 16:23
(جاری ہے)
فواد چودھری نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا سیاسی بحران ہے،آگے جاکر کوئی نئی لیڈرشپ ابھرے تو ابھرے۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی ایک سوال” کیا اپوزیشن کو سعودی ولی عہد کے عشائیے میں دعوت دی جائے گی؟“ کے جواب میں کہا تھا کہ اپوزیشن سے تعلقات اتنے اچھے نہیں کہ انہیں دعوت دی جاتی۔
سعودی عرب سے اپوزیشن کے تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنے بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر حکومت اور اپوزیشن اکٹھی ہے۔ پورا پاکستان سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہتا ہے۔ فواد چودھری کا سعودی ولی عہد کے استقبال سے متعلق کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدکا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کے جہاز کو پاک فضائیہ کے طیارے سلامی دیں گے، اسی طرح انہیں 21 توپوں کی بھی سلامی دی جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ جبکہ ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوپاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی دیا جائے گا۔ سعودی عرب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور،پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا الزام ، چوہدری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر ..
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اولیا و صوفیا نے محبت، بھائی چارے، باہمی احترام کو فروغ دیا‘ صوفی طارق شاہ
عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں‘ فرخ جاوید مون
سب نظام ناکام ہو چکے ملک میں اسلامی نظام نا فذ کیاجائے‘قاری اعظم حسین
پنجاب میں بارشوں اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
ماں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا خصوصی ..
پرانی درآمدی گاڑیاں مہنگی ہوںگی، نئے بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی تجویز
محتسب پنجاب کے حکم پر7کروڑ 90لاکھ سے زائد مالیت کا کل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا
بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے ٹریفک وارڈن جاں بحق، بھائی زخمی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ( آج) دوبارہ شروع ہوگا
وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے