غیرقانونی تقرریاں:نیب نے منظور وٹو کو طلب کرلیا

منظور وٹو نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اپریل 2019 10:14

غیرقانونی تقرریاں:نیب نے منظور وٹو کو طلب کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اپریل۔2019ء) غیر قانونی تقرریوں کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کوآج نیب نے طلب کرلیا، منظور وٹو نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں. تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو آج طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے میاں منظور وٹو پر 400 سے زائد غیر قانونی تقرریوں کاالزام ہے انہوں نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں.

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا.

نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا. میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منیجر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منیجر 15 یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا.

خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیئرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی. ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں