سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا:عثمان بزدار
ٴْسابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار سے عوام بخوبی واقف ہیں، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ٰعوام کے مسترد شدہ عناصر کی سیاسی ساکھ ختم ہو چکی ہے، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ؒسابق حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی،وزیراعلیٰ ،کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
پیر 17 جون 2019 22:37
(جاری ہے)
وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار سے عوام بخوبی واقف ہیں۔سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیش کرنے والے رہنما نہیں ہوسکتے۔ بیرونی قرضوں کا دیانتداری کے ساتھ درست استعمال یقینی بنایا جاتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خلوص نیت سے کی گئی شبانہ روزمحنت سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت رواں دواں ہو چکا ہے۔ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی اور معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار بھی سابق حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔ سمت درست اور نیت نیک ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ روجھان کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روجھان کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار